میراث کے متعلق ایک اہم سوال
معین الفرائض اور دیگر کتابوں میں یہ مسئلہ درج ہے کہ اگر کسی شخص کا انتقال ہوجائے اور صرف اسکے والدین اور بیوی زندہ ہو تو بیوی کو ایک ربع ملیگا۔اسکے بعد بقیہ مال میں سے ایک ثلث والدہ کو اور دوثلث والد کو ملیگا۔ گویا جمیع مال میں والدہ کا حصہ بیوی کی طرح ربع ہے اور والد کا حصہ نصف ہے۔ سوال یہ ہے کہ قرآن کریم میں اللہ تعالی کا ارشاد ہے کہ اگر میت کی اولاد نہ ہو اور والدین حیات ہو تو والدہ کا حصہ ایک ثلث ہے۔ جب کہ صورت مذکورہ میں والدہ کو جمیع مال کا ایک ربع مل رہا ہے۔قال تعالی: فإن لم یکن له ولد وورثه أبواہ فلأمه الثلث ، اس سلسلہ میں اگر کوئی اختلاف ہو تو برائے کرم وہ بھی درج فرمادے۔
Click on the following link to view or download the detailed answer: Query about a principle of inheritance